بغداد، خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے

بغداد، خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے

بغداد: عراقی دار الحکومت میں تین روز کے دوران یہ دوسرا دہشت گردحملہ ہے۔ عراقی حکام کے مطابق دو حملہ آوروں نے بغداد کے مصروف تجاتی علاقے طیارن اسکوائر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور دھماکوں میں 26 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے۔

طیارن اسکوائر پربڑی تعداد میں مزدور روزانہ اجرت پر کام کے لئے جمع ہوتے ہیں جہاں ماضی میں بھی اس نوعیت کے حملے ہو چکے ہیں۔ تاحال فوری طور پر کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

                                                                                                            

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں