دبئی:متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط کے بعد دبئی پولیس نے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور اس کی فیس بارے تفصیلات جاری کردی ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 4 فروری کے بعد اچھے چال چلن سرٹیفکیٹ کا اطلاق ہوجائے گا اور اس سے قبل دبئی پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار بارے پیغام جاری کیا۔
طریقہ کار کے مطابق یو اے ای کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد دبئی پولیس کی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔پولیس کی ویب سائٹ میںسرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل شروع کرنے کیلئے سب سے پہلے اپنے شناختی کارڈ کا نمبر اور نام دینا ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے فیس 210 درہم رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سرٹیفکیٹ اس ملک یا اس علاقے کی جانب سے جاری کیا جائے گا جہاں پر اپلائی کرنے والا شخص شہری ہوگا یا پھر وہ ملک جاری کرسکے گا جہاں پر خواہشمند شخص پانچ سال سے رہائش پذیر ہو ۔اس عمل کے بعد سرٹیفکیٹ ریاست کی جانب سے منظور کیا جائے گا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف فارن افیئر اینڈ انٹرنیشنل کو آپریشن کی جانب سے منظور ہوگا۔سرٹیفکیٹ کی شرط صرف ان افراد پر لاگو ہو گی جو کہ کام کی غرض سے عرب امارات جانا چاہتا ہو نا کہ ان افراد پر جن کا مقصد سیاحت یا پھر وزٹ ہو۔
تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:۔
کاغذات
امارات کی قانونی شناخت،ایکٹو ای میل ایڈریس۔
سروس فیس
یو اے ای کے شہریوں کیلئے 100 درہم،وہاں کے رہائشیوں کیلئے 200 درہم،غیر ملکیوں کیلئے 300 درہم،نالج فیس10 درہم اور انوویشن فیس10 درہم ہوگی۔
اپلائی کہاں کیا جائے؟
دبئی پولیس کی ویب سائٹ جو کہ پورے ہفتے 24 گھنٹے آن رہتی ہے پر پانچ منٹ کے اندر اندر اپلائی کے عمل کو مکمل کرنا ہوگا،پولیس کی ایپ ،کال سنٹر اور دفاتر جو کہ اتوار سے جمعرات تک کھلے رہیں گے پر صبح 7.30 سے 2.30 بجے تک اپلائی کرسکتے ہیں ۔دفاتر میں عمل مکمل کرنے کا وقت 15 منٹ ہوگا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات نے مملکت کے ویزا کے خواہشمند افراد کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط لازمی قرار دی تھی۔