قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ کی اسلام آباد پہنچ گئیں، تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ کی اسلام آباد پہنچ گئیں، تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کو منانے کی کوشش تیز کر دی۔ قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ ایلیس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ ایلیس ویلز نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے مطالبات ایک دوسرے کے سامنے رکھ دیئے گئے۔

 سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ افغان سر زمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکا جائے اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی ممکن بنائی جائے۔ پاکستان اپنے حصے کا کام کر رہا ہے جبکہ امریکہ اپنا کردار نبھائے۔ پاکستان کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کوتسلیم کیا جائے اورافغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے یکم جنوری سے ابتک متعدد امریکی وفود نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی آمیزٹویٹ کے بعد تعاون کے تسلسل کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں