لندن: برطانوی میگزین اکانومسٹ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی کامیابی کی توقع ہے ۔ میگزین کے مطابق شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات اور معاشی عدم استحکام کا الیکشن نتائج پر اثر پڑ سکتا ہے۔
میگزین کے مطابق الیکشن کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کا خدشہ ہے۔ میگزین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات تک سیاسی استحکام کو بہت زیادہ خطرات رہیں گے۔ یاد رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں