اگر کسی نے ارجن کپور کیخلاف کچھ بولا تو اسے قتل کردوں گی،پرینیتی چوپڑا

10:27 AM, 15 Jan, 2018

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کھلم کھلا دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اداکار ارجن کپور کے خلاف کچھ بولا تو میں اسے قتل کردوں گی۔بالی ووڈ میں فلم عشق زادے سے ایک ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے جب ایک انٹرویو کے دوران ارجن اور ان کی دوستی کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ارجن کپور اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے میرے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

دونوں کی دوستی کے حوالے سے بتاتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ارجن کیساتھ میرا تعلق اور دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بہت تنگ کرتے ہیں۔اگرکوئی بھی شخص ارجن کے بارے میں برا کہتا ہے یا اس کے خلاف کوئی بھی بات کرتا ہے تو میں اس کے دفاع میں سامنے آجاتی ہوں، میں اس کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سن سکتی جب کہ میری دوستی ایسی ہے کہ اگر ارجن کے خلاف کسی نے زیادہ غلط بات کہی تو میں اسے قتل بھی کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار اب جلد ہی ایک اور فلم جس کا نام ’سندیپ اور پنکی فرار‘ ہے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں