ملتان: کمرے میں گیس بھرجانے سے دُلہا جاں بحق جب کہ دُلہن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملتان کے علاقے نیوملتان میں شادی والے گھر کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث دُلہا جاں بحق ہوگیا۔
اہل خانہ کے مطابق فیضان اور مومنہ کی شادی گزشتہ رات ہوئی اور جب دونوں صبح کمرے سے باہر نہ نکلے تو ہمیں تشویش ہوئی جس پر کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملا، دروازہ توڑا تو دیکھا دونوں بے ہوش پڑے ہوئے تھے، دونوں کو فوراً نشتراسپتال منتقل کیا گیا لیکن اُس وقت تک دُلہا فیضان جاں بحق ہوچکا تھا جب کہ دلہن کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔