نوازشریف سے حسد نےعمران خان کو ذہنی مریض بنادیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نوازشریف کا خیال ستاتا ہے انہیں نوازشریف کے حسد نے ذہنی مریض بنادیا ہے۔

09:09 PM, 15 Jan, 2017

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نوازشریف کا خیال ستاتا ہے انہیں نوازشریف کے حسد نے ذہنی مریض بنادیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں عمران خان کی تقریر  کے رد عمل میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نوازشریف کا خیال ستاتا ہے، نوازشریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنادیا ہے، حسد کا کوئی علاج نہیں، بس دعا کرسکتی ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے اور انہیں مبارک ہو وزیراعظم ڈیوس کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں ایک الزام ثابت نہیں کر سکے اور عدالت میں مریم نوازبھی فلیٹس کی مالک نہیں نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں میں بڑھکیں لگانے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں اور وہ سرکاری اسکول دکھائیں جہاں ان کے بچے پڑھتے ہوں۔

مزیدخبریں