اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے کل سوئٹرزلینڈ روانہ ہوں گے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 سے 20 جون تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو ڈیوس سے لندن روانہ ہوں گے اور لندن میں 2 روز قیام کے بعد 22 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔