کرینہ کپور نے رنبیرکپور کی شادی کیلئے لڑکی کا نام بتا دیا

 کرینہ کپور نے رنبیرکپور کی شادی کیلئے لڑکی کا نام بتا دیا

ممبئی: کرینہ اورکرشمہ کا بھی اپنے کزن اوراداکاررنبیرکپور کی شادی کے حوالے سے فکرمند نظر آتی ہیں  اوردونوں بہنوں نے ان کی دلہنیا کا نام بھی بتادیا ہے۔ معروف پروگرام “کافی ود کرن” کے شومیں اداکارہ سونم اورکرینہ کپور ایک ساتھ  مہمان تھیں  جہاں ان سے شو کے میزبان کرن جوہرنے متعدد سوالات کیے جن کا انہوں نے دلچسپ اندازمیں جواب دیا۔کرن جوہرکی جانب سے کرینہ سے جب ان کے کزن رنبیرکی شادی اوردلہن کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اوران کی بہن کرشمہ دونوں ہی اگررنبیرکی کسی اداکارہ سے شادی کی خواہشمند ہیں تو وہ اداکارہ سونم کپورہی ہیں۔

کرینہ کی یہ بات سن کرسونم کپورکا کہنا تھا کہ رنبیراوروہ بہترین دوست توہوسکتے ہیں لیکن مجھے اس بات کا یقین نہیں کہ میں رنبیرکوبطوربیوی خوش رکھ سکوں گی۔واضح رہے کہ اداکاررنبیراورسونم کپورنے 10 سال قبل ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم “سانوریا” سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کیا تھا جب کہ دونوں اداکاراب ایک بارپھرسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں بھی ساتھ جلوہ گرہونے جارہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں