امریکا کی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پرگاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت

بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی سائٹ ایمیزون پر مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا۔

05:09 PM, 15 Jan, 2017

نئی دہلی: بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی سائٹ ایمیزون پر مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا۔

ایمیزون کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد ایمیزون نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور اس بار آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی امریکی کمپنی نے بھارت کے قومی رہنما اور بھارت کی آزادی میں اہم کردار اداکرنے والے مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل فروخت کے لیے پیش کردی ہے، ایمیزون کی ویب سائٹ پر جو چپل فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے اس میں مہاتما گاندھی کی تصویر چھپی ہوئی ہے جس پر بھارتی عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

گاندھی کی تصویر والی چپلیں اتوار کی صبح تک ویب سائٹ پر موجود تھیں تاہم بھارتی حکومت اور عوام کی طرف سے احتجاج کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون انتظامیہ تک پیغام پہنچانے کے لیے واشنگٹن میں تعینات بھارتی سفیر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ انتظامیہ کو اس طرح کی چیزیں فروخت کے لیے پیش کرنے سے پہلے بھارتی جذبات اور حساسیت کا پورطرح سے خیال رکھنا چاہیے۔

مزیدخبریں