آخر کار پاکستان نے آسڑیلیا کو شکست دے دی

04:20 PM, 15 Jan, 2017

میلبرن:پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کو گیارہ سال بعد ہوم گرونڈ پر 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت کے لیے221 کا ٹارگٹ دیا تھا۔
پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے تین،جنید نے دو اور عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی طرف سے ذمہ دار بیٹنگ کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ 68کے سکور پر گری۔محمد حفیظ نے 104گیندوں پر 72 رنز بنائے۔شعیب ملک نے اچھا کھیل پیش کیا اور52گیندوں پر 42رنز بنائے
یاد رہے پاکستان کو ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کے لیے آسٹریلیا کو شکست دینا ضروری تھا ،آج کی جیت سے پاکستان اب کوالیفائنگ مرحلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

مزیدخبریں