غزہ : عرب میڈیا ذرائع نے ان قبرستانوں کا پتہ لگالئے جانے کی خبردی ہے جن میں اسرائیلیوں نے فلسطینی شہدا کے جنازے دفن کئے ہیں۔الحدث ٹیلی ویژن چینل کے مطابق اسرائیل نے بعض فلسطینیوں کے جنازے، جنھوں نے صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دی تھیں چار خفیہ قبرستانوں میں دفن کئے ہیں ۔
ان خفیہ قبرستانوں میں سے ایک قبرستان پر بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ یہاں دشمنوں کی قبریں ہیں ۔ان قبروں پر نام کے بجائے صرف کوڈ نمبر لکھے ہوئے ہیں جن کا علم اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی کو ہی ہے اور اس کوڈ نمبر کے ذریعے صیہونی حکومت کے خفیہ اہلکار قبر میں دفن فلسطینی شہید کا نام اور پتہ معلوم کرسکتے ہیں ۔
ایک فلسطینی شہید رائد البرغوثی کی ماں نے اس سلسلے میں کہا کہ رائد کو صیہونی فوجیوں نے سولہ سال قبل شہید کیا تھا لیکن اس کی قبر کا اسے کوئی علم نہیں ہے ۔اسرائیلی حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے کچھ عرصہ قبل ایک بل پاس کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی شہیدوں کے جنازے سرد خانوں سے نکال کر قبرستانوں میں دفن کئے جائیں ۔