ہولناکیوں سے بھرپور فلم ”را“ اپنی ریلیز سے پہلے ہی موضوع بحث بن گئی

12:28 PM, 15 Jan, 2017

پیرس: ہولناکیوں سے بھرپور فلم ”را“ اپنی ریلیز سے پہلے ہی خطرناک مناظر کی وجہ سے موضوع کا بحث بن چکی ہے جبکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم ممکنہ طور پر رواں برس ڈراو¿نی فلموں میں سب سے زیادہ موضوع بحث بنے گی۔فرانسیسی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر جولیا ڈکورنوکی جانب سے بنائی گئی فلم ’را‘ کو ویسے تو کانز فلم فیسٹیول میں ناقدین کے سامنے 14 مارچ 2016 کو پیش کیا گیا تھا۔
جہاں اس فلم نے تنقید کے زمرے میں اعلیٰ ایوارڈ حاصل کیا تھا،بعد میں اس فلم نے لندن فلم فیسٹیول میں سدرلینڈ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ہولناکیوں سے بھری اس فلم کو 10 مارچ 2017 کو فرانس میں سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا، مگر فلم ابھی سے ہی موضوع کا بحث بن گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو فلم فیسٹیول کے دوران اس فلم کو دیکھتے وقت کئی ناظرین کو متلی ہوئی، فلم میں ایسے کئی مناظر ہیں جنہیں دیکھتے ہی عام لوگ الٹیاں کرنے لگتے ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایسی 16 سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے سبزی خور خاندان کی وجہ سے خود بھی سبزی کھانے پر مجبور ہوتی ہے، اس لڑکی نے کبھی زندگی میں گوشت نہیں کھایا ہوتا۔جسٹن نامی لڑکی جب تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویٹرنری اسکول پہنچتی ہے،تب وہ خود کو ایک نئے اور آزاد ماحول میں پاتی ہے، جہاں وہ پہلی بار گوشت کھاتی ہے اور پھر خوبرو نوجوان لڑکی کی جانب سے پہلی بار گوشت کھانے سے ہی فلم کی ہولناکیاں آگے بڑھتی ہیں۔
فلم کی کئی ایسی ہولناکیاں ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرنا آسان نہیں،اس لیے آپ کو ہولناکیاں دیکھنے کے لیے جولیا ڈکورنو کی فلم دیکھنا پڑے گی۔

مزیدخبریں