اب صرف ایک اسپرے سے فصلیں ہونگی شاندار ،جانئیے اس رپورٹ میں

11:45 AM, 15 Jan, 2017

یونیورسٹی آف کوینزلینڈ کے زرعی ماہرین نے ایک ایسا اسپرے ایجاد کرلیا ہے جو کسی قسم کی جینیاتی ترمیم یا ڈی این اے میں ردوبدل کے بغیر ہی فصلوں کو تبدیل کرکے زیادہ بہتر اور مضبوط بناسکتا ہے۔

’’نیچر پلانٹس‘‘ میں شائع ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق یہ اسپرے کرنے پر کسی پودے میں مخصوص جین عارضی طور پر ناکارہ کئے جاسکتے ہیں اور اسی وقتی تبدیلی کی بدولت انہیں وائرس کے حملوں اور خشک سالی وغیرہ کے مقابلے میں زیادہ مزاحم بنایا جاسکتا ہے جبکہ اس پورے عمل کےلئے ان کے جین یعنی ڈی این اے میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑتی۔

’’بایوکلے‘‘ (BioClay) نامی یہ اسپرے کسی بھی پودے کو وقتی طور پر اس غلط فہمی میں مبتلا کرتا ہے کہ اس پر کسی وائرس یا بیکٹیریا نے حملہ کردیا ہے؛ جس کے ردِعمل میں وہ تیزی سے اپنے اُن تمام جین کو کام کرنے سے روک دیتا ہے جو وائرس/ بیکٹیریا کا حملہ کامیاب بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں