فلم فیئر ایوارڈز: دنگل، عامر اور عالیہ بازی لے گئے،پاکستانی فنکار ناکام

فلم فیئر ایوارڈز: دنگل، عامر اور عالیہ بازی لے گئے،پاکستانی فنکار ناکام

ممبئی:  انڈیا میں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ دنگل کو ملاجبکہ بہترین اداکار کا ایورڈ عامر خان کو اور بہترین اداکارہ کا عالیہ بھٹ کو ملا۔ممبئی میں سنیچر کو ہونے والے ان ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ رشی کپور کو فلم کپور اینڈ سنز کے لیے ملا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ شبانہ اعظمی کو فلم نیرجا کے لیے ملا۔فلم دنگل کے لیے ہی بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ نتیش کمار کو ملا۔
فلم 'اڑتا پنجاب'میں عالیہ ایک بہاری لڑکی کے کردار میں نظر آئیں۔بیسٹ میل ڈبیو دلجیت دوسانج کو فلم اڑتا پنجاب کے لیے ملا جبکہ بہترین فیمیل بیسٹ ڈبیو ریتیکا سنگھ قرار پائیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی سنگر راحت فتح علی کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم کو فلم ’رستم‘ کے گیت ’تیرے سنگ یارا‘ اور قرالعین بلوچ کو فلم ’پنک‘ کے گیت ’کاری کاری‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو کہ ان کی پہلی نامزدگی تھی۔جبکہ گذشتہ برس فلم ’خوبصورت‘ کے لیے ’بیسٹ میل ڈبیو‘ کا ایوارڈز حاصل کرنے والے اداکار فواد خان کو اس سال فلم فیئر میں فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ’معاون اداکار‘ کے طور پر نامزدگی ملی تھی۔
تاہم کوئی بھی پاکستانی اس بار ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔بیسٹ پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ’اے دل ہے مشکل‘ کے لیے ارجیت سنگھ کو ملا۔
نیہا بھاسن کو بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔اس سے قبل راحت فتح علی خان نے انڈیا کے فلم فیئر ایوارڈز میں نامزدگی کو اعزاز قرار دیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کی بنا پر وہ اس میں شرکت نہیں کر سکے۔