لاہور: کریم مارکیٹ میں ڈولفن اہلکاروں کاشہری پرمبینہ تشدد ،کریم مارکیٹ میں واقع پٹرول پمپ ملازم نے ڈولفن اہلکار کو واش روم استعمال کرنے سے روکا ۔ جس پرپر ڈولفن اہلکار نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تشدد کے باعث پمپ ملازم رضوان بدر کے چہرے اور کمر پر گہری چوٹیں آئیں۔جبکہ ڈولفن اہلکار رضوان بدر پر تشدد کرنے کے بعد اس کی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گیا ۔
رضوان کو طبی امداد کےلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پٹرول پمپ مینجر نے ڈولفن اہلکار کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ گلشن اقبال میں درخواست دے دی ہے ۔
ڈولفن اہلکار شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے لگے
10:41 AM, 15 Jan, 2017