تازہ خلیے طریقہ علاج سے گھنے بالوں کا حصول ممکن

10:13 AM, 15 Jan, 2017

اسلام آباد: سائسندا نوں کا کہنا ہے کہ تازہ خلیے طریقہ علاج سے گھنے بالوں کا حصول ممکن ہے۔
اس طریقہ علاج کو " تازہ خلیے " کا نام دیا گیا ہے اور اس میں سر کے مساموں میں بال لگانے کی بجائے فرد خود بخود سے اپنا علاج کرتا ہے۔
مریض کے پیٹ سے ٹشو کا نمونہ لے کر لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے جہاں اسے محلول کی شکل دے کر مریض کے بالوں کے مساموں میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔
یہ محلول ٹشو کے اندر کے جڑ کے خلیوں کی خامیوں کو دور کر کے مضبوط بناتا ہے اور انہیں دوبارہ سے متحرک کرتا ہے اور کمزور اور پتلے بالوں کو مضبوط کرتا ہے۔
"تازہ خلیے" طریقہ علاج بال لگانے کے طریقے کے بھی زیادہ مفید ہونے میں زمین ہموار کرتا ہے۔
اس طریقے کا دوسرے طریقوں سے فرق یہ ہے کہ اس میں زیادہ زحمت والے آپریشن نہیں کئے جاتے اور یہ طریقہ تقریباً ڈیڑھ دو گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے اور انسان اس کے بعد گھر میں بند ہونے کی بجائے فوراً معمول کی زندگی شروع کر سکتا ہے۔

 

مزیدخبریں