شارجہ :دبئی میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹول میں دنیا کا مہنگا ترین قالین فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے جسے خالص ریشم اور سونے سے تیار کیا گیاہے۔یہ قالین تاریخی اعتبا ر سے 25سو سال پرانا ہے جس پرچار اعشاریہ دو کلو گرام سونا استعمال ہوا ہے اور اسکی موجودہ قیمت 50لاکھ درہم ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخی اعتبار سے اس کو بنانے میں 7سے 8سال لگے اور بنانے کے لئے کم از کم 6افراد نے کام کیا۔