لندن میں حجاب پہنے خاتون سےنسلی امتیازکا واقعہ

08:51 AM, 15 Jan, 2017

لندن: باحجاب خاتون کےساتھ لندن میں نسلی امتیازکا واقعہ پیش آیا ہے،واقعہ کنگز اسٹریٹ کے ریسٹورنٹ میں پیش آیاجہاں لوگوں کی کافی بڑی تعداد موجود تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نہیلا اشرف ریسٹورنٹ میں دوستوں کےساتھ بیٹھی تھیں جہاں ایک شخص نےبازو سےپکڑکر اسے برابھلا کہااور پھرچہرےپرتھوک دیا۔

نہیلا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ زیادہ خوف ناک بات ہے کہ اب پر ہجوم مقامات پر بھی ایسے واقعات ہورہے ہیں، 46سال کی نہیلا اشرف حکومتی ریسرچراورنسلی امتیازکےخلاف کام کرنیوالی خاتون ہیں۔

مزیدخبریں