سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 15 خارجی ہلاک،  4 فوجی جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 15 خارجی ہلاک،  4 فوجی جوان شہید

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ کارروائیوں میں 15خارجیوں  کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسن سمیت 4 فوجی جوانوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے، جن میں ان کے سرغنے بھی شامل تھے۔ یہ تمام دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

اسی دوران شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں لیفٹیننٹ محمد حسن سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں