غزہ میں قیدیوں کا تبادلہ: حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، 369 فلسطینیوں کی رہائی کا عمل جاری

04:29 PM, 15 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

غزہ:  جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جس کے بدلے 369 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حماس نے خان یونس میں منعقدہ تقریب میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والوں میں روسی نژاد اسرائیلی الیگزینڈر ساشا ٹروفانوف، امریکی نژاد اسرائیلی ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن شامل ہیں۔

حماس کے عسکری شاخ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ 15 فروری کو اس تبادلے کے چھٹے مرحلے میں ان تینوں اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا، جبکہ اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے 369 فلسطینیوں کو آزاد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے باوجود، اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں مصر اور ترکی کی کوششوں سے معاہدہ دوبارہ فعال ہوا اور قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

مزیدخبریں