مودی اور ٹرمپ کی ملاقات: عالمی سطح پر بھارتی وزیراعظم کی سبکی

مودی اور ٹرمپ کی ملاقات: عالمی سطح پر بھارتی وزیراعظم کی سبکی

واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی دورے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر عالمی سطح پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی کی گفتگو میں بار بار پرچیوں کا استعمال اور ٹرمپ کی جانب سے بھارتی صحافی کو جواب دینے کے بجائے کھری کھری سننا، بھارت کے لیے عالمی جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔

مودی کی گفتگو میں واضح کمی دیکھنے کو ملی، جب وہ اپنے خیالات کو واضح کرنے کے لیے بار بار پرچیاں نکال کر پڑھتے رہے، جس پر میڈیا نے ان کا مذاق اُڑایا۔ اس کے بعد ایک بھارتی صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا، جس پر ٹرمپ نے فوراً کہا "مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آئی"، حالانکہ سوال انگریزی میں بالکل صاف تھا۔

مصنف کے بارے میں