راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔
یہ واقعہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر پیش آیا، جہاں فواد چودھری نے شعیب شاہین کو ایجنسیوں کا ٹاؤٹ ہونے کا الزام لگایا۔ شعیب شاہین نے جواب دیتے ہوئے فواد چودھری کو اپنی باتوں میں احتیاط کرنے کی تنبیہ کی۔
اس دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں کے درمیان شدید گالی گلوچ کا تبادلہ بھی ہوا۔
جیل عملے نے فوراً بیچ بچاؤ کیا اور دونوں رہنماؤں کو الگ کر دیا۔ فواد چودھری جیل میں داخل ہو گئے، جبکہ شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
فواد چودھری اور شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی، فواد نے تھپڑ ماردیا
