پاک فوج ملک کی اقتصادی ترقی کے عمل میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی:آرمی چیف کا عہد

پاک فوج ملک کی اقتصادی ترقی کے عمل میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی:آرمی چیف کا عہد

بہاولپور:پنجاب میں زرعی ترقی کا نیا باب کھولتے ہوئے "گرین پاکستان" منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کی افتتاحی تقریب چولستان کے علاقے میں منعقد کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے پنجاب حکومت کے زرعی اصلاحات کے تحت کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی زرعی صنعت کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت فراہم کرتی رہے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جدید زراعت کے اس منصوبے سے نہ صرف کسانوں کی زندگی بدل جائے گی بلکہ یہ پاکستان کی اقتصادی خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں