علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشتگردی کے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا

12:10 PM, 15 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی دہشتگردی کے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
یہ درخواست 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی سماعت کے دوران دائر کی گئی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس وقت میانوالی میں موجود ہیں، اس لیے ان کی حاضری معاف کی جائے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
عدالت نے اس کے ساتھ ساتھ دونوں کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں