سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز

سندھ حکومت کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز

کراچی: سندھ حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صوبائی حکام نے شرکت کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی اور جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم وی آئی نظام کی جلدی اور مؤثر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی ہیں، اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر ڈویژن میں ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں