پی آئی اے کی نجکاری جون میں کی جائے گی: حکومت نے نیا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے کی نجکاری جون میں کی جائے گی: حکومت نے نیا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے اکتوبر کے بجائے جون میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو نیا ٹاسک سونپ دیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے کی مالی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس ضمن میں امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان آ سکتا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے طیاروں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کی سہولت بھی برقرار رکھی جائے گی، جس پر آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

مصنف کے بارے میں