اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے دوران چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی اور ترقی کے عمل نے دنیا کو متاثر کیا ہے، تاہم یہ ترقی دنیا کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ہر فرد کا کام قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت تبدیلی ہے اور اس میں کسی قسم کا خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان چین کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات کے تحت جانتا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا۔