نواب شاہ میں زائرین کی وین حادثے کا شکار، 6 افراد کی جان چلی گئی

11:21 AM, 15 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

نواب شاہ:15 فروری 2025 کو نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، زائرین کی وین سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق، زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے تھے اور سیہون شریف عرس کے لیے جا رہے تھے۔

مزیدخبریں