گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن کردیا

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن کردیا

اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔  اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 66.66 فیصد تک مہنگی کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹد گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ماہانہ 60 اور 90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں