مانچسٹر: ہیلو مام یہ وہ ٹیکسٹ میسج ہے جس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر یہ میسج فون پر آئے تو حواس کو قابو میں رکھیں اس طرح سے مالی نقصان سے بچ سکتے ہیں کیونکہ یہ ٹیکسٹ سکیم ہے۔ یہ فراڈیوں نے نیا طریقہ تلاش کیا ہے اور اس طرح سے لندن میں لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق، ملک میں تیزی سے پھیلنے والا تازہ ترین ٹیکسٹ سکینڈل "ہیلو مام" چال ہے، جس وجہ سے لوگ اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ اس میں دھوکے باز لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ بچہ ان کے پاس ہے اور بینک کارڈ کی مدد سے رقم کا مطالبہ کیاجاتا ہے۔
اس طرح سے لندن میں اکثر لوگ شکار ہورہے ہیں اور سائبر سکیورٹی محکمہ نے اس سے بچنے اور خود پر قابو رکھنے کی تنبیہ کی ہے۔ تاہم اس ٹیکسٹ سکیم میں اے آئی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جارہی ہے۔تاہم والدین خصوصا مائوں کے لیے بچے کو نا پاکر اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔