پرستاروں کے لیے خوشخبری،  شاہ رخ خان کی "ڈنکی" نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی 

05:33 PM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی :  بالی وڈ کے  اداکار شاہ رخ کی فلم " ڈنکی " اب نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔ شاہ رخ کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس پلیٹ فارم کی مدد سے اب شاہ رخ کے پرستار دنیا بھر میں ان کی فلم " ڈنکی: دیکھ سکیں گے 
اس حوالے سے نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ اپنی تیاری کرلو کیونکہ شاہ رخ خان پوری دنیا میں ڈنکی مارنے آرہے ہیں۔  پوسٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔


واضح رہے کہ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ سال 2023 میں 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے۔
فلم ‘ڈنکی’ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، ‘ڈنکی’ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔اس  فلم کے بارے میں شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ اس فلم نے بہت اچھا بزنس کیاتھا اور اس میں فلم کی کہانی کو سراہاگیا۔

مزیدخبریں