حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم

حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم

لاہور:حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا۔ پی سی بی  نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔

 حارث رؤف نے دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔  پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا۔


حارث رؤف کو 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔ پی سی بی انتظامیہ نے 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث رؤف کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا، تاہم حارث رؤف کا جواب غیر تسلی بخش پایاگیا۔

مصنف کے بارے میں