راولپنڈی : سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین چودھری پرویز الہی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
چودھری سالک حسین بھی چودھری شجاعت کے ہمراہ ہیں ۔ چودھری شجاعت حسین اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کریں گے۔
چودھری شجاعت موجودہ سیاسی صورتحال پر پرویز الہی سے بات چیت کریں گے۔