اسلم اقبال پنجاب اور سالار کاکڑ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نامزد ، دھاندلی کیخلاف ہفتے کو احتجاج کا اعلان 

اسلم اقبال پنجاب اور سالار کاکڑ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نامزد ، دھاندلی کیخلاف ہفتے کو احتجاج کا اعلان 
سورس: File

راولپنڈی : عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے لیے اسلم اقبال اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے سالار کاکڑ کو نامزد کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کے پی کے ساتھ وفاق اور پنجاب میں جلد ہم ہی حکومت بنائیں گے۔ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیت چکے ہیں۔ 

عمران سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد شیر افضل مروت کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہم وفاق اور پنجاب میں بھی جلد حکومت بنائیں گے۔ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ۔ خان صاحب نے پورے پاکستان میں ہفتے کی دوپہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ حق نہیں رکھتا کہ جعلی مینڈیٹ سے حکومت میں آئے۔  الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے 70کیسز پر جلد فیصلہ کیا جائے۔ پی ٹی آنی ہر فورم پر عوامی مینڈیٹ کا دفاع کرے گی۔  یہ لوگ عوام کے نام پر سیاست کرکے اپنے مفاد کا خیال رکھتے ہیں۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک مینڈیٹ واپس نہیں ملتا اپوزیشن میں کردار ادا کریں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پارٹی الیکشن پر بھی بات ہوئی۔ ن لیگ ، پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ جے یو آئی، اے این پی، قوم پرست جماعتوں ، جماعت اسلامی سمیت سے بات چیت ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں