سعودی عرب ، مسافروں کیلیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری 

04:45 PM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض:  سعودی عرب نے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔  سعودی حکومت نے دنیا بھر سے مملکت آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔  

اس کے مطابق تمام ایئر لائنز انتظامیہ اور ٹریول ایجنسیوں کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔  جس کے تحت 6 ماہ سے کم مدت والے پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
ایئرلائنز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے اگر کسی مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد 6 ماہ سے کم ہو ان کو بورڈنگ سے انکار کردیا جائے۔ اس فیصلے کا اطلاق وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، ٹورٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہوگا۔

مزیدخبریں