راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت سازی کیلئے اسد قیصر کو ٹاسک دے دیا ہے۔
جیو ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے تمام جماعتوں سے بات چیت کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ٹائیکون پی پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد کے لیے کوشاں ہیں۔