پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر رشید بھٹی گرفتار

02:39 PM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف  کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر رشید بھٹی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر بھٹی کو 9 مئی سے متعلق مقدمات کے باعث حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احمر بھٹی نو مئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ احمر رشید بھٹی کو ٹاؤن شپ سے حراست میں لیا گیا ۔

مزیدخبریں