پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کیلئے عمر ایوب کو نامزد کردیا

02:07 PM, 15 Feb, 2024

اسلام آباد : سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے عمر ایوب کو نامزد کردیاہے۔ آج شام تک تحریک انصاف ملک بھر میں ریلیوں اور احتجاج کی کال دے گی ۔پورے ملک میں احتجاج ہوگا ۔یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا بدترین الیکشن ہوا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے اسد قیصر نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہم دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ 

اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ عمران خا نے میری سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ اور ہمیں جے یوآئی(مولانا فضل الرحمن) ، جماعت اسلامی ، اے این پی ، قوم پرست جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا کو کہا ہے کہ وہ دھاندلی پر نظر رکھے اور اس پر آواز اٹھائے۔ امریکا نے ہمیشہ پاکستان میں آمروں اور کرپٹ لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں