این اے 56 راولپنڈی عذرداری کیس:  حنیف عباسی سے جواب طلب

 این اے 56 راولپنڈی عذرداری کیس:  حنیف عباسی سے جواب طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 56 سے آزاد امیدوار شہریار ریاض کی انتخابات  میں عذرداری درخواست پر  حنیف عباسی  کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ 

راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 سے آزاد امیدوار شہریار ریاض کی انتخابات  میں عذرداری درخواست پر سماعت ہوئی۔  چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔


 چیف الیکشن کمشنر نے دوران سامعت کہا کہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نے رپورٹ بھجوا دی ہے۔


الیکشن کمیشن نے این اے 56 راولپنڈی سے آذاد امیدوار شہریار ریاض کہ درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔


الیکشن کمیشن نے این اے 56 کے ریٹرننگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔


الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت کیلئے این اے 56 سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار حنیف عباسی کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں