دکھ ہے شریف انسان کو جیل میں بند کر رکھا، عمران خان ایک دن ضرور وزیر اعظم بنیں گے: راکھی ساونت

12:35 PM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئےکہا کہ وہ جیل سے رہا ہوتے ہیں تو میں مبارک دینے پاکستان جاؤں گی اور اگر عمران خان جیت گئے تو میں دوبارہ عمرہ ادا کرنے جاؤں گی۔ 

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں اپنی نئی میوزک ویڈیو کی لانچنگ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں بہت حیران ہوں کہ ایک شریف انسان کو جیل میں بند کر رکھا ہے،جہاں عوام کی زبان پر صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ ہر جگہ چاہے جانے والے انسان عمران خان کو پاکستان نے جیل میں بند کر کے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا آپ لوگ اس دکھ کا اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔ 

  

راکھی نےدعوی کیا کہ عوام عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے، اور ایک دن انشااللہ وہ واپس سے ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے کوئی نہیں ٹک سکتا ہے ، کوئی بھی عوام کے جذبات کو بدل نہیں سکتا، دیکھ لینا  پی ٹی آئی ہی جیتے گی اور جیت صرف عمران خان کی ہی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ کچھ اچھا ہونے کیلئے کچھ برا ہوتا ہے تو سن لیجئے عمران خان آپ کی بلا ٹل گئی ہے اب صرف اچھا ہو گا یہ دعا ہے راکھی ساونت کی ہندوستان سے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی چیز کی کمی نہیں، وہ چاہیں تو گھر بیٹھ سکتے ہیں پر وہ صرف عوام کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔


انٹرویو کے دوران راکھی نے کہا کہ عمران خان کے جیل سے رہا ہونے پر وہ پاکستان آئیں گی اور پی ٹی آئی کے جیتنے پر دوسری بار عمرہ بھی ادا کرینگی۔
 


انہوں نے اپنی ایلبم کا گانا  بےبی ڈرامہ کوئین عمران خان کے نام کردیا۔

مزیدخبریں