این اے 15 مانسہرہ:  نواز شریف کی استدعا مسترد 

این اے 15 مانسہرہ:  نواز شریف کی استدعا مسترد 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ میں انتخابی عذرداری پر  نواز شریف کی کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد  کر دی.

الیکشن کمیشن  میں  نواز شریف  نے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 میں انتخابی عذرداری کی درخواست  کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جبکہ نواز شریف کے وکیل سماعت میں تاخیر  سے پیش ہوئے ۔

 این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر  نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی، آر او نے جواب دیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ 


 آر او کے جواب پرالیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے اور  انتخابی عذرداری کی استدعا مسترد کر دی۔  

تاہم نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے،  اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی، جس پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔


این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمیت یافتہ  آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں