اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا .
ممبر سندھ کااستفسار کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی ؟فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس پولنگ اسٹیشنز پر ٹھپے لگ رہے تھے عجیب سے ماحول تھا، جوا ہوا غلط ہوا میں اس پر معافی مانگتی ہوں۔
فردوس عاشق اعوان کا الیکشن کمیشن کے سامنے مزید کہنا تھا کہ قانون کاکام تھا مجھے تحفظ دیتا ہجوم مجھ ہراساں کررہا تھا،پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی،لیکن میں معذرت کرتی ہوں،
ممبر سندھ نثار دورانی نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ سے ٹھپڑ بازی کی توقع نہیں رکھتے تھے۔
الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے سے متعلق کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا