سابق فرانسیسی صدر پر انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت، 6 ماہ قید کی سزا کا حکم

11:48 AM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہوگیا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہوجانے پر سرکوزی کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

پیرس کی اپیل کورٹ  نے سابق صدر کی اپیل مسترد کوتے ہوئے، ماتحت عدالت کے فیصلے کہ نکلوس سرکوزی کو 6 ماہ قید کی یہ سزا جیل میں نہیں کاٹنی ہوگی سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا۔ 

نکولس سرکوزی کے وکیل ونسنٹ ڈیسری کا کہنا ہے کہ سابق صدر اس فیصلے کو فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند ہیں، سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

مزیدخبریں