ابوظہبی کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح

10:13 AM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ابوظہبی کے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کردیا۔اس کی تعمیر 2018 میں شروع کی گئی تھی جس کیلئے سرخ اور گلابی پتھر بھارتی ریاست راجستھان سے اور سنگ مرمر اٹلی سے لائے گئے۔

مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران ہندو مندر کے کمیونٹی ہال میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گنگا جمنا کا پانی، گنگا جل، مندر کی آبی گزرگاہ میں شامل کیا اور پھولوں کے ساتھ خصوصی آرتی چڑھائی۔

مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں عقیدتمند شریک ہوئے۔

 افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےاماراتی رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہ امارات دوستی، تعاون اور اعتماد کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ یہ مندر 18 فروری سے عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جہاں مودی کی تشدد اور اسلام مخالف تعصب پسند جماعت بھارت میں متعدد مسجدوں پر حملے  کر کے اُنہیں مسمار کر چکی ہے اور مسجدوں پر مندر بنانے کی روایت کو عام کر چکی ہے وہیں مودی نے ایک مسلم ملک میں مندر کا افتتاح کیا۔

مزیدخبریں