اسلام آباد: 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 تا 11روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امپورٹ پریمیم بڑھا ہے جس کی بنا پر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 9 تا 11 روپے فی لیٹر اور پٹرول 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار شرح تبادلہ کے حساب پر ہوگا، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو حکومت نے عام انتخابات سے قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے اور ڈیزل کی 278 روپے 96 پیسے ہو گئی۔