قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

08:19 AM, 15 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 46، 47 اور 48 میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر محفوظ  فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

این اے 46، 47 اور 48 میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم دینے کی درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت نے ریمارکس دیے کہ عدالت  الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن نہیں دے سکتی لیکن آبزرویشن دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستیں دائر کیں۔

مزیدخبریں