ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر ، نکولا اسٹرجن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ 2014 سے اسکاٹ لینڈ حکومت کی سربراہ تھیں ۔
ایڈنبرا میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نکلو اسٹرجن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ وہ ہٹ جائیں اور کسی اور کو موقع دیں ۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے نئے سربراہ کے انتخابت تک نکولا اسٹرجن اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر رہیں گی ۔
نکولا اسٹرجن برطانیہ سے آزادی کے لیے ایک اور ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہی تھیں تاہم برطانوی سپریم کورٹ نے ریفرنڈم کو برطانوی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا ۔