لندن : سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی ہی بیٹی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے جمائما سمتھ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو جمائما خان فلہم میں گھر پر تھیں جب انہوں نے ایک دوست کا فون اٹھایا۔ دوست نے بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبریں ہیں .
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) February 12, 2023
اخبار کے مطابق یہ خبر سن کر جمائما سمتھ کو پہلا خیال ان کے دو بیٹوں، 26 سالہ سلیمان اور 23 سالہ قاسم اور عمران کی بیٹی، 30 سالہ ٹیریان وائٹ کے بارے میں تھا جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔
جمائما نے بتایا کہ وہ دوڑتی ہوئی قاسم کے کمرے کی طرف گئیں ۔ سلیمان کو فون کیا اور اسے گھر آنے کو کہا۔ دونوں لڑکے بعدازاں ایک ہفتے بعد پاکستان آئے تھے ۔