لاہور : عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس جواد حسن منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس جواد حسن نے وکیل اظہر صدیق کو مخاطب کرتے کہا کہ اظہر صاحب اپ کی درخواست اتنی جلدی لگ کیسے جاتی ہے ؟آپ کو اتنی جلدی کیا ہے ؟کیا آپ کو عدالتوں پر اعتماد نہیں ۔ الیکشن کمیشن اور گورنر کے وکیل کہاں ہیں؟ کیا الیکشن کمیشن نے کوئی اپیل دائر کی ہے ؟ عدالت نے اپنا کام کردیا ہے ، اب عدالت انتظار کررہی ہےوہ کیا کر رہے ہیں ۔
اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز جاری کی ہے ۔ گورنر نے تاریخ دینے سے انکار کیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت پریس ریلیزوں کو نہیں مانتی ۔ الیکشن کمیشن کے پاس اپیل کے لیے 20 روز ہیں ، آپ انتظار کریں ۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج گیارہ بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی ہدایت کے مطابق گورنر سے مشاورت کی ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔